چین کا جزیرہ نما کوریا کی کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ پر زور

نیو یارک ،اقوام متحدہ صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے لئے چینی مستقل مندوب فو کانگ (وسط ، سامنے) یو این سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا)چینی مندوب نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بلاک تصادم کو ہوا دینے سے باز رہے اور جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں کمی کے لئے سازگار حالات پیدا کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کےمستقل مندوب فوکانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں موجودہ صورتحال کشیدہ ہے اور تصادم میں اضافہ ہو رہا ہے جو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔

فو نے کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کا قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے امن و استحکام کی امید رکھتا ہے اور کسی قسم کا انتشار یا جنگ نہیں چاہتا۔

چینی مندوب نے کہا کہ تنازعات کا حل امریکہ کے پاس ہے ۔ امریکہ ایک طرف تو عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کا نظام برقرار رکھنے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کا دعویٰ کررہا ہےتو دوسری جانب اپنی اسٹریٹجک فورسز کی تعیناتی بھی بڑھارہا ہے۔

امریکہ نے جزیرہ نما کوریا پر توسیع پسند اقدامات کو مستحکم کرکے آسٹریلیا۔ برطانیہ ۔ امریکہ جوہری آبدوز تعاون فریم ورک کے تحت غیر جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کو متعدد ٹن اعلیٰ افزودہ یورینیم منتقل کیا ۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں