کراچی (لارڈ میڈیا): 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، 5 جون تک ملکی زرمبادلہ 22.62 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 2.48 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 17.21 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.09 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 5.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ