چین کے شہر شنگھائی میں 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے مرکزی مقام نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر کا منظر-(شِنہوا)
براٹسلاوا(شِنہوا)چین میں سلوواکیہ کے سابق سفیر دوسان بیلا نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) سلوواکیہ اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ہوگی۔
سابق سفیر نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سی آئی آئی ای دنیا کے سب سے اہم تجارتی میلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس سال کی نمائش میں سلوواکیہ پہلی بار شرکت کرے گا۔
دوسان بیلا نے کہا کہ چین عالمی معیشت کا اہم انجن ہے اور اس طرح کی تقریبات عالمی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔
رواں سال اپریل میں سلوواکیہ کی کمپنی کلین ویژن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے چینی منڈی کے لئے اپنی اڑنے والی کاروں کی پیداوار اور فروخت کا اختیار چین کے شمالی صوبے ہیبے میں واقع ایک کمپنی کو دے دیا ہے۔