مین لینڈ کے کالج طلبا کو تائیوان کے دورے کی دعوت

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ تسنگھوا یو نیورسٹی میں ایک روزگار میلے میں طلبا شریک ہیں۔(شِنہوا)

تائپے (شِنہوا) تائیوان میں قائم ما ینگ۔جیو کلچر اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے مین لینڈ کی 7 جامعات کے 40 اساتذہ اور طلبا کو جزیرے کے دورے کے لیے مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

یہ دورہ 2023 میں مین لینڈ کالج کے طلبا کے کامیاب دورےکے بعد کیا جا رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیاؤ شو-ژین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ دورہ 27 نومبر سے 9دن اور8 راتوں پر مشتمل ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن متعلقہ حکام کو درخواستیں جمع کروائے گی اور دورے کے انتظام کے لیے فوری منظوری کی امید رکھتی ہے۔

شیاؤ نے بتایا کہ مین لینڈ کے طلبا اور اساتذہ کا تعلق پیکنگ یونیورسٹی، تسنگھوا یونیورسٹی، فودان یونیورسٹی، سن یات سین یونیورسٹی، ژے جیانگ یونیورسٹی، فوجیان نارمل یونیورسٹی اور بیجنگ سپورٹس یونیورسٹی سے ہوگا۔

طلبا میں اولمپک چیمپئنز، بیجنگ سپورٹس یونیورسٹی کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ما لانگ اور تسنگھوا یونیورسٹی میں شوٹنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے یانگ چھیان شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تائیوان کی 6 جا معات کا دورہ کریں گے۔ ان میں تائیوان یونیورسٹی، سینچھو میں تسنگھوا یونیورسٹی، چھنگ چھی یونیورسٹی، یانگ منگ چھیاؤ تنگ یونیورسٹی، تائیوان کی چینی کلچر یونیورسٹی اور چھانگ گونگ یونیورسٹی شامل ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ تائپے کا میونسپل ژونگ شان گرلز ہائی اسکول بھی اس دورے میں شامل ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts