کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں سخت گرمی کے دوران بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہری بے حال ہیں۔ متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی شدت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ درجہ حرارت معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل بھی کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
شہر میں جاری طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کہیں بھی 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، البتہ بعض علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی بند کی جاتی ہے۔


