ہومUncategorizedمیٹھے مشروبات جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں

میٹھے مشروبات جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں

نیویارک (لارڈ میڈیا): حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جبکہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کا اثر نسبتاً کم ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جگر کا کینسر اموات کے لحاظ سے چوتھی بڑی قسم بن چکا ہے اور گزشتہ دو دہائیوں میں اس کے کیسز میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جاما نیٹ ورک میں شائع ہونے والی تحقیق میں 15 لاکھ سے زائد افراد کے غذائی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال جگر کے کینسر کی دو اہم اقسام کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ تحقیق کے نتائج محدود ہیں، لیکن یہ شواہد کو تقویت دیتے ہیں کہ میٹھے مشروبات کا طویل مدتی استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ چکنائی اور چینی سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ استعمال جگر کے فطری تحفظی میکنزم کو متاثر کرتا ہے، جس سے جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے متوازن غذا اور ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کم کریں تاکہ جگر کے امراض سے بچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں