بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ سمندری خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تشہیر اور بے جا پرا پیگنڈے کو بند کرے۔
یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کے روز ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور چین کو ہوانگ یان ڈاؤ اور اس سے ملحقہ سمندری علاقوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں واقع ہوانگ یان ڈاؤ پر سائنسی تحقیق سمیت کسی بھی قسم کی سرگرمیاں انجام دینا ایک خودمختار ریاست کے طور پر چین کا جائز حق ہے۔


