چین، گوانگ ڈونگ میں بین الاقوامی تصویری نمائش کا آغاز

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ہینگ چھن بین الاقوامی مالیاتی مرکز کا ایک منظر۔(شِنہوا)

گوانگ ڈونگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ایک بین الاقوامی فوٹوگرافی نمائش شروع ہوگئی جس میں شاندار مقامی اور غیرملکی فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق 19 ویں چائنہ بین الاقوامی تصویری فنون نمائش میں 123 ممالک اور خطوں کے 20 ہزار سے زائد فوٹوگرافرز کے 276 منتخب فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

مرکزی نمائش کے ساتھ ساتھ چین۔ فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور ایرانی زندگی کو پیش کرتی خصوصی نمائشیں شامل ہیں۔ ایک اور سرگرمی میں نئے دور میں گوانگ ڈونگ اور ژوہائی میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نمائش 16 فروی 2025 تک جاری رہے گی جس کا اہتمام گوانگ ڈونگ کی ادب و فنون کی فیڈریشن ، چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن اور ژوہائی بلدیاتی حکومت نے کیا ہے۔

یہ نمائش پہلی بار 1981 میں منعقد کی گئی تھی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts