بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز بیجنگ میں لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگ لون سسولتھ کے ساتھ مذاکرات کئے۔
صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ اپنی ہمسائیگی کی سفارت کاری میں لاؤس کو ترجیح دی ہے اور چین دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی پیش رفت حاصل کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل سدا بہار چین-لاؤس کمیونٹی کی تعمیر کے لئے لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
لاؤس کے صدر تھونگ لون نے کہا کہ لاؤس چین کے موقف سے مکمل اتفاق کرتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانے کی حمایت کرتا ہے اور وہ چین کے ساتھ اعلیٰ سطح باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔


