ہومتازہ ترینچینی کاروباری برادری کی جبری مشقت کے الزامات پر اضافی امریکی محصولات...

چینی کاروباری برادری کی جبری مشقت کے الزامات پر اضافی امریکی محصولات کی مخالفت

بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے چینی کونسل (سی سی پی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ چین کی کاروباری برادری نے جبری مشقت کے مبینہ الزامات کی بنیاد پر چین سمیت درجنوں معیشتوں کو نشانہ بنانے والے مجوزہ امریکی ٹیرف اقدام پر شدید عدم اطمینان اور شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

فروغ تجارت کے اس ادارے کے مطابق امریکی تحقیقات اور مجوزہ محصولات کا اقدام دراصل امریکہ داخلی معیارات اور یکطرفہ قواعد کو دیگر معیشتوں پر مسلط کرنے کی کوشش ہے، جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں اور جو کثیرجہتی تجارتی نظام کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔

سی سی پی آئی ٹی نے کہا کہ امریکہ کا یہ دعویٰ کہ متعلقہ ممالک کی پالیسیاں جبری مشقت کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں یا منڈی میں مقابلے کو متاثر کرتی ہیں، اس کے لئے کافی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ادارے کے مطابق یہ مجوزہ اقدام دراصل محصولات کو دباؤ میں لانے کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہے، جس میں یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی واضح جھلک نظر آتی ہے۔

سی سی پی آئی ٹی نے کہا کہ مختلف ممالک کے لئے الگ الگ محصولات کے انتظامات عدم امتیاز اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ادارے کے مطابق چین کی کاروباری برادری امریکہ پر زور دیتی ہے کہ وہ حقائق کا احترام کرے، تجارتی پابندیوں کے بے جا اور حد سے زیادہ استعمال سے گریز کرے، قواعد پر مبنی کثیرجہتی تجارتی نظام کی جانب واپس آئے، تجارتی اور اقتصادی تنازعات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مناسب انداز میں حل کرے اور عالمی صنعتی و ترسیلی سلسلے کے استحکام کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششیں کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں