جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومLatestفیصل کنڈی کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے، میری حکومت گرانے کی...

فیصل کنڈی کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے، میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی میں میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، وہ کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔ پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دریائوں کے اردگرد ناجائز تعمیرات کو ختم کیا جارہا ہے، مستقبل میں ایسے سانحات سے بچائو کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے ان میں میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!