ہومانٹرنیشنلاسرائیل امریکہ کو کیسے قابو رکھتا ہے، شاہ ایران کا 50 سال...

اسرائیل امریکہ کو کیسے قابو رکھتا ہے، شاہ ایران کا 50 سال پرانا انٹرویو وائرل

تہران (لارڈ میڈیا): شاہ ایران محمد رضا پہلوی کا 50 سال پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات پر گہرے تبصرے کیے تھے۔ ویڈیو میں شاہ ایران نے کہا کہ اسرائیل بہت سے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔

مشہور اینکر مائیک والیس کے ساتھ انٹرویو میں شاہ ایران نے کہا کہ اسرائیلی لابی امریکی صدور پر اثر انداز ہوتی ہے، حالانکہ اس کا اثر مکمل نہیں ہوتا، لیکن تھوڑا بھی اسرائیلی مفاد کے لئے کافی ہوتا ہے۔

مائیک والیس نے جب دریافت کیا کہ اسرائیل کیسے کنٹرول کرتا ہے تو شاہ ایران نے جواب دیا کہ اسرائیل کے پاس کئی ذرائع اور طریقے ہیں جن سے وہ دباؤ ڈالتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسرائیل کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

شاہ ایران نے مزید کہا کہ اسرائیلی لابی کی طاقت کی وجہ یہ ہے کہ وہ میڈیا، بینکنگ اور فنانس کو کنٹرول کرتی ہے، اور مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں