ہومتازہ ترینجامعہ کراچی میں امتحانات کا بائیکاٹ جاری، طلبہ پریشانی کا شکار

جامعہ کراچی میں امتحانات کا بائیکاٹ جاری، طلبہ پریشانی کا شکار

کراچی (لارڈ میڈیا): جامعہ کراچی میں اساتذہ کے امتحانات کے بائیکاٹ کو ایک ماہ گزر چکا ہے جس کے باعث تقریباً 50 ہزار طلبہ ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ اساتذہ نے 5 مئی سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف امتحانات کا بائیکاٹ شروع کیا ہے۔

اساتذہ نے شام کی کلاسوں، پرچوں کی جانچ، امتحانی نگرانی اور دیگر ذمہ داریوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں مالی اور انتظامی بحران کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

اساتذہ، افسران اور ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مالی بدانتظامی اور انتظامی نااہلی کے باعث تدریسی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ طویل عرصے سے واجبات رکے ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں تاخیر سے تعلیمی کیلنڈر متاثر ہو رہا ہے اور تعطیلات ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

اساتذہ نے جامعہ کے مالی بحران کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ طلبہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ حکومت مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں