چین میں رجسٹرڈ کمپنیوں میں غیرملکی تزویراتی سرمایہ کاری کے قوانین میں نرمی

چینی حکام نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں میں تزویراتی سرمایہ کاری کے لئے نظر ثانی شدہ قواعد جاری کئے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں میں تزویراتی سرمایہ کاری کے لئے نظر ثانی شدہ قواعد جاری کئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں دیرپا اور قابل قدر سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارت تجارت اور چائنہ ریگولیٹری کمیشن سمیت 6 حکومتی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ نظر ثانی شدہ قواعد میں کی گئی تبدیلی کے تحت حقیقی غیر ملکی افراد رجسٹرڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ پرانے قواعد میں صرف غیر ملکی قانونی افراد یا تنظیموں کو ہی ایسی سرمایہ کاری کی اجازت تھی۔

نئے قوانین کے تحت مخصوص کمپنیوں کے شیئرز میں حصہ دار نہ بننے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمائے کی حد کو بھی کم کیا گیا ہے۔ ان کے لئے سرمائے کی تازہ ترین حد کل حقیقی اثاثوں کے 5 کروڑ امریکی ڈالر سے کم نہیں ہوگی یا کل منظم حقیقی اثاثوں میں 30 کروڑ امریکی ڈالر سے کم نہ ہوگی۔

نئے قوانین میں تزویراتی سرمایہ کاری کے لئے اضافی سہولت کے طور پر بولی کی پیشکش کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ماضی میں دستیاب سہولتوں میں صرف نجی بولی یا شیئر کی منتقلی شامل تھی۔

نظر ثانی شدہ قوانین اس سال جولائی میں ہونے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں منظور کئے گئے اصلاحاتی اقدامات سے مطابقت رکھتے ہیں۔

چین نے 2005 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے رجسٹرڈ کمپنیوں میں تزویراتی سرمایہ کاری کرنے کے قوانین جاری کئے تھے۔ اس کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 600 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیوں میں تزویراتی سرمایہ کاری کی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts