چینی نائب صدر کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر سے ملاقات

چین کے نائب صدر ہان ژینگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر فیلیمون یانگ سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر فیلیمون یانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے نصب العین کا بھرپور حامی اور فعال معاون ہے جو کثیر جہتی تعاون کا علمبردار ہے۔

اگلے سال اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ہان ژینگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرتا ہے۔ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کی بھرپور پاسداری کرے گا۔ چین عالمی نظم ونسق کی اصلاحات اور ترقی میں بھرپور حصہ لے گا اور عالمی نظم ونسق کے نظام کو مزید منصفانہ اور مساویانہ بنائے گا۔

فیلیمون یانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کی پاسداری کرے گا اور ایک چین کے اصول پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعاون مستحکم کرنے، عالمی امن اور مشترکہ ترقی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts