ہومتازہ ترینچین اور امریکہ کے درمیان تعاون کے لئے مشترکہ مفادات موجود ہیں،...

چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کے لئے مشترکہ مفادات موجود ہیں، امریکی ماہر اقتصادیات

نیویارک (شِنہوا) ایک امریکی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ متعدد شعبوں میں اقتصادی تعاون اور اشتراک کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مخاصمت کی کوئی معروضی وجہ موجود نہیں۔

امریکہ میں مقیم طبعی ماہر معاشیات لارنس فری مین نے ایک انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے طور پر دونوں ممالک بڑھتی ہوئی تجارت اور خیالات کے تبادلے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فری مین نے کہا کہ اگر امریکہ چین کے ساتھ شراکت داری کرے، جس کی مخالفت کی کوئی وجہ نہیں، تو دنیا کے باقی ممالک بھی اس پر مثبت ردعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو افریقی اور دیگر ممالک کے لئے اہم بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا ایک موثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔

ماہر اقتصادیات نے کہا کہ دنیا کو غربت اور بھوک کے خاتمے کے لئے مالیاتی نہیں بلکہ حقیقی اقتصادی ترقی کی ضرورت ہے کیونکہ یہی عدم استحکام کی بنیادی وجوہات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنا کر استحکام اور امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

فری مین نے چین کی خارجہ پالیسی کے "باہمی فائدے” کے نکتہ نظر کو سراہتے ہوئے "اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان ” کی سوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ ہر قوم دوسری اقوام کی ترقی اور خوشحالی سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ جتنے زیادہ ممالک صنعتی ترقی کریں گے، اتنا ہی ان کی معیشتوں کو دوسرے ممالک میں تیار ہونے والی صنعتی مصنوعات کی ضرورت ہوگی۔

فری مین نے کہا کہ پیداوار کے شعبے میں چین کی مہارت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پیداواری اور صنعتی ترقی حاصل کرنے کی ایک مثال بن چکا ہے جسے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنانا چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں