لاؤ-چینی فوڈ فیسٹیول سے ثقافتی تبادلوں کا فروغ

لاؤس، وینتیان میں لاؤ فوڈ فیسٹیول کے دوران ایک سٹال پر ایک خاتون پکوان تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

وینتیان(شِنہوا) لاؤس کے دارالحکومت وینتیان میں لاؤ-چینی فوڈ فیسٹیول منعقد ہواجس میں شرکاء کو لاؤ اور چینی پکوان کے منفرد ذائقے اور دونوں ممالک کے کھانوں کی ثقافت کے بارے میں معلومات دی گئیں۔

یہ فیسٹیول لاؤس کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل یونیورسٹی آف لاؤس کے قائم مقام صدر ڈیکسا نوراتھ سینیگانگ ڈیتھ نے کہا کہ طلباء کے لیے چین کے دیرینہ پکوان کے ورثے کا تجربہ کرنے کا یہ ایک شاندار موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذائقہ سے بھی بڑھ کر یہ کھانے پورے چین کے متنوع علاقوں کی بھرپور ثقافتی روایات کی نما ئندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے لاؤ-چینی ثقافتی تبادلوں کے فروغ،زبانوں کی تعلیم کی ترقی اور دو طرفہ تعاون کے اہم کردار پر بھی گفتگو کی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts