ہومتازہ ترینچھنگ دو، عالمی میئرز فورم کے اجلاس میں پانڈا کے تحفظ کی...

چھنگ دو، عالمی میئرز فورم کے اجلاس میں پانڈا کے تحفظ کی چینی کوششوں کو خراج تحسین

13 سے 15 مئی تک منعقد ہونے والے ” 2026 ورلڈ میئرز ڈائیلاگ“ میں دنیا بھر کے میئرز اور شہری نمائندے اکٹھے ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر غور کیا کہ شہروں میں موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں بزرگ افراد کے بڑھتے ہوئے تناسب، وسائل کی کمی اور عوامی تحفظ کو لاحق خطرات جیسے چیلنجز کا کیسے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

” پارک سٹی: ہم آہنگ بقائے باہمی“ کے عنوان سے منعقدہ اس فورم میں شرکاء نے تکنیکی جدت، صنعتی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور ماحولیاتی تحفظ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

تقریب کے شرکاء نے چھنگ دو ریسرچ بیس آف جائنٹ پانڈا بریڈنگ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے پانڈاز کے تحفظ کی چینی کوششوں کو سراہا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فریڈرک سِٹبون، ڈپٹی میئر، اسنیئرز سور سین، فرانس

”تمام لوگ پانڈاز کا خیال رکھتے ہیں۔ میں نے شہر میں ہر جگہ پانڈاز کو دیکھا۔ یہ آپ کے لئے بہت اہم ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کی ہم انہیں بچائیں، ان کے ساتھ جڑے رہیں اور ان کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ٹیکنالوجی فطرت کی مدد کر سکتی ہے اور اس کے ذریعے فطرت کو مزید بہتر اور وسیع بنایا جا سکتا ہے۔میرے خیال میں یہ ایک بہترین اور موزوں امتزاج ہے۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارکس گوئل، ڈپٹی ڈائریکٹر، دفتر برائے بین الاقوامی امور و عالمی پائیداری، بون، جرمنی

”انہیں دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وہ متحرک ہیں اور حرکت کر رہے ہیں۔ 1980 کی دہائی میں پانڈاز کی تعداد بہت تیزی سے کم ہو رہی تھی لیکن اب یہ دوبارہ بڑھ رہی ہے۔میرے خیال میں یہ ایک اچھی بات ہے۔ میرا خیال ہے کہ پانڈاز کو بچانے کے لئے مل کر کام کرنے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔”

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں