چین میں بچوں کی پیدائش میں اعانت کیلئے افزائش نسل کے اخراجات کی ادائیگی

چین بچوں کی پیدائش کے فروغ کے لئے افزائش نسل کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نیشنل ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ مین لینڈ پر 27 صوبائی سطح کے علاقوں سمیت چینی علاقوں کی اکثریت نے طبی بیمہ کی ادائیگی کے دائرہ کار میں معاون تولیدی خدمات کو شامل کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مین لینڈ کے باقی 4 صوبائی علاقوں نے بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

معاون افزائش نسل عام طور پر مصنوعی حمل اور ٹیسٹ ٹیوب افزائش نسل جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے مراد ہے تاکہ بانجھ پن یا خاندانی جینیاتی بیماریوں میں مبتلا جوڑوں کو صحت مند نوزائیدہ بچوں کو جنم دینے میں مدد مل سکے۔

28 اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں بچوں کی پیدائش کی معاون خدمات بڑھانے، بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو وسعت دینے، تعلیم، رہائش، روزگار میں اعانت مستحکم بنانے اور افزائش کے لئے موافق سماجی ماحول کو فروغ دینے سمیت 13 اہدافی اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دوران زچگی درد سے نجات اور معاون تولیدی ٹیکنالوجی کی خدمات کو طبی بیمہ کی ادائیگی کے لئے اہل خدمات میں شامل کیا جائے گا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts