فن لینڈ کے سیاحتی شعبے کا چین کی ویزا ۔فری پالیسی کا خیرمقدم

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقہ کی اکتو کاؤنٹی میں بائی شا جھیل پر سیاح خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ کی سفری اور سیاحتی صنعت نے چین کی فن لینڈ کے لیے یکطرفہ ویزا۔فری پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ تبدیلی فن لینڈ کے شہریوں کے لیے چین کا سفر آسان بنا دے گی۔

فن لینڈ کی سفری صنعت کی ایسوسی ایشن (ایس ایم اے ایل) کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیلی ماکی-فرانتی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ ویزا۔ فری پالیسی فن لینڈ کی چین کے لیے بین الاقوامی سیاحت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی انفرادی سیاحت اور کاروباری سفر کو آسان بنائے گی۔

فن لینڈ کی سفری ایجنسی اولمپیا ا ئیر ٹریول کی منیجنگ ڈائریکٹر این-مارجٹ وانین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ویزا کے بغیر چین کا سفر فن لینڈ کے سیاحوں کے لیے سفر کی منصوبہ بندی کو آسان بنائے گا اور نئی پالیسی ویزا کے حصول کی ضرورت ختم کر کے وقت اور پیسے دونوں کی بچت کرے گی۔

فن لینڈ کی قومی ایئر لائن فِن ا ئیر نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ وہ فن لینڈ کے سیاحوں کے لیے ویزا۔فری داخلے کے فوائد بارے پرامید ہے جبکہ یہ پالیسی چینی ہوابازی منڈی میں اس کے مقاصد کی حمایت کرتی ہے۔

فِن ا ئیر نے کہاہے کہ وہ موسم سرما کے دوران شنگھائی کے لئے موجودہ ہفتہ وار 2 پروازوں کو 2025 کے موسم گرما میں بڑھا کر ہفتہ وار 4 پروازیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts