ہومUncategorizedپنجاب میں گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر عدالت کا جواب طلب

پنجاب میں گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر عدالت کا جواب طلب

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گرمیوں کی طویل تعطیلات کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ تین ماہ طویل چھٹیوں کی وجہ سے طلبا کی تعلیم متاثر ہوگی، جبکہ پاکستان میں تعلیمی سال کا دورانیہ 120 دن تک محدود ہوچکا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر تعطیلات کو چھ سے آٹھ ہفتے تک محدود کیا جائے۔

عدالت نے تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں