چین کا نئے مواد کے لئے بگ ڈیٹا سینٹر سسٹم 2035 تک مکمل ہوجائے گا

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے گوئی آن نئے علاقے میں قائم ایک سپرکمپیوٹنگ سینٹر کے ڈیٹا روم میں ایک ملازم کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نئے مواد کے لئے بگ ڈیٹا سینٹر سسٹم قائم کرنے سے متعلق ایک منصوبہ جاری کردیا ہے جس کے 2035 تک مکمل ہوکر مستحکم آپریشن شروع کرنے کی توقع ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 3 سرکاری اداروں کے بدھ کو جاری کردہ منصوبے کے مطابق ملک کا مقصد 2027 تک ایک بڑا پلیٹ فارم اور متعدد ڈیٹا وسائل پر مشتمل ایک نظام تیارکرنا ہے۔

نیا مواد بگ ڈیٹا سینٹر دراصل نئے مواد کی صنعت میں اختراع اور ترقی کے فروغ میں تحقیق و ترقی کے بنیادی ڈھانچے کی ایک نئی قسم ہے۔

منصوبے میں مرکز کے قیام کے کام کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس میں ڈیٹا کا گردشی ایپلی کیشن نظام قائم کرنا اور نئے مواد کے بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کا انتظام بہتر بنانا شامل ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں