اتوار, جون 29, 2025
ہومLatestسندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، وزیراعظم کا مستقل ثالثی عدالت کے...

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، وزیراعظم کا مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی پر مستقل ثالثی عدالت کے ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم کیا ہے۔جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانئے کو تقویت ملی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے،حکومت آبی وسائل پر کام کررہی ہے ۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے مغربی دریائوں(سندھ، جہلم، چناب)پر پن بجلی منصوبوں کیخلاف دائر مقدمے میں جاری کیا گیا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!