لاہور: پنجاب میں تین روز سے جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق 39 زخمی ہوگئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق با3دنوں میں بارشوں سے مختلف شہروں میں چھتیں، دیواریں اور بجلی گرنے کے 25حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے حکام کے مطابق زیادہ اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ مخدوش اور بوسیدہ مکانات میں رہائش اختیار نہ کی جائے، بچوں کا خیال رکھیں ،برساتی نالوں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جائیں۔