کراچی: پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیڈٹ عبدالرحمن کو اعزازی شمشیر سے نواز دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ فیلڈ مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا۔تقریب میں پاک بحریہ کے اعلی افسران ،فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہل خانہ ،غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے اور ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن کو اعزازی شمشیر سے نوازا۔