اتوار, جون 29, 2025
ہومLatestوزیر داخلہ کا نادرا میگا سنٹر کادورہ، شہریوں کو فراہم سہولیات کا...

وزیر داخلہ کا نادرا میگا سنٹر کادورہ، شہریوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سنٹر میں شہریوں کو بغیر انتظار خدمات فراہمی قابل تحسین ہے، عوام کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ہفتے کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلیو ایریا میں قائم 24/7نادرا میگا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور فراہم سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار کی زحمت نہیں ہوتی اور باری جلد آجاتی ہے جبکہ عملہ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے، شہریوں نے سہولتوں کی فراہمی پر وزیر داخلہ اور نادرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے آنے سے حالات مزید بہتر ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ نے نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے مزید محنت اور شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاؤنٹرز پر جا کر شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے جبکہ شناختی کارڈز کے حوالے سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔وزیر داخلہ نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خود شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خوشی ہے نادرا سنٹر میں شہریوں کو بغیر انتظار کے خدمات مل رہی ہیں، شہریوں کیلئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!