ہفتہ, جون 28, 2025
ہومLatestصدر مملکت کی نئے ہجری سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو...

صدر مملکت کی نئے ہجری سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے نئے ہجری سال کے آغاز پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معاشرتی، معاشی و سماجی چیلنجز کے مقابلے کیلئے اتحاد، اخوت و قومی یکجہتی جیسے اصولوں کو اپنانا ہوگا، دعاء ہے ،نیا سال ملک کیلئے خیر، امن اور ترقی کا پیغام لائے، ملت اسلامیہ ،انسانیت کیلئے خوشحالی کا سبب بنے۔

صدر آصف زرداری نے نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز پر پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ اسلامی ہجری سال کے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس با حرمت مہینے میں ہر قسم کے انتشار اور لڑائی جھگڑے سے منع فرمایا ہے، اللہ تعالی نے اس مہینے نیکی اور بندگی کے کاموں میں مشغول رہنے کی تلقین فرمائی، یہ مقدس مہینہ ہمیں تلقین کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی زندگی کو بھی اجتماعی شعور سے جوڑیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں عدل و انصاف، حسن سلوک، ایثار، رواداری اور برداشت جیسے اوصاف کو اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہئے، ہمیں اپنے معاشرتی، معاشی و سماجی چیلنجز کے مقابلے کیلئے اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی جیسے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محرم ہمیں امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کا درس دیتا ہے، جذبہ کربلا ہمیں فرقہ واریت، انتشار اور مایوسی سے نکالتا ہے، دعاء ہے یہ سال پاکستان کیلئے خیر، امن اور ترقی کا پیغام لائے، اللہ پاکستان کو ہر آفت، مصیبت اور انتشار سے محفوظ رکھے اور ملت اسلامیہ اور انسانیت کے لئے خوشحالی کا سبب بنے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!