ہومپاکستانپاکستان اور تاجکستان کا تجارت و ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان کا تجارت و ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور تاجکستان نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے، قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور پاکستان تاجکستان ٹرانزٹ و علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اتفاق وزیر تجارت جام کمال اور تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئر کے درمیان اہم ملاقات کے دوران ہوا، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تجارت اور ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جام کمال نے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے سہولت کاری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لاجسٹکس نظام کی بہتری اور متبادل تجارتی راستوں کی ضرورت پر زور دیا اور مربوط تجارتی راہداری کے قیام کو اہم قرار دیتے ہوئے نجی شعبے کے روابط بڑھانے کیلئے بزنس فورم کے انعقاد کی تجویز دی۔

تاجک سفیر نے پاکستان کے علاقائی روابط کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سستے اور قابل اعتماد ٹرانزٹ روٹس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تاجکستان اضافی توانائی پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے جبکہ ایلومینیم کی تجارت اور صنعتی تعاون کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پلیٹ فارم کو مزید موثر بنانے اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ لاجسٹکس حب اور جدید ٹرانسپورٹ نظام سے خطے میں روابط مزید مضبوط ہونگے، متعدد تجارتی راستوں کو فعال رکھنے اور برآمدی و درآمدی اداروں کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے کی تجاویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں