ہومتازہ ترینکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا شی جن پھنگ کی زیر...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا شی جن پھنگ کی زیر صدارت اقتصادی صورتحال اور کارکردگی کا جائزہ

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے منگل کے روز ایک اجلاس منعقد کیا جس میں موجودہ معاشی اقتصادی صورتحال اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس سال چینی معیشت نے مضبوط آغاز کیا ہے اور اہم معاشی اشاریے توقعات سے بہتر رہے ہیں جو اس کی مضبوطی اور متحرک ہونے کی علامت ہیں۔

تاہم اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ معیشت کو اب بھی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے اور ملک کی مسلسل معاشی بحالی کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اقتصادی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں اور ٹھوس اقدامات پر زور دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں