ہومپاکستانڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومتی ترجیح، ٹیرف اصلاحات جاری ہیں، سینیٹر محمد...

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومتی ترجیح، ٹیرف اصلاحات جاری ہیں، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح، ٹیرف اصلاحات جاری ہیں، جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18ارب ڈالرز ہو جائیں گے، مئی کے وسط میں 25کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔

اسلام آباد میں ای یو پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں میکرو استحکام ہے، ٹیرف اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں، مارچ میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب ڈالر سے زائد سرپلس رہا، جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کی امید ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ترسیلات مارچ میں 3.8 ارب ڈالر رہیں، روشن ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے، مارچ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں 260ملین ڈالر آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل میں پاکستان نے بھاری بیرونی ادائیگیاں کیں، 75کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ جاری کیا، مئی کے وسط میں 25کروڑ ڈالرز کا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا پلان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جون کے آخر تک زرمبادلہ ذخائر 18ارب ڈالرز ہو جائیں گے، جو3ماہ کی درآمدات کے مساوی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم ہر 2ہفتے بعد اس پر اجلاس کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں