فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فورم پر ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتے ہیں، مقابلہ 19جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چاروں ٹکٹس سٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ کے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اگرچہ فیفا ان ری سیل ٹکٹس کی قیمت خود مقرر نہیں کرتی تاہم وہ ہر خریداری اور ری سیل پر 15فیصد کمیشن لیتی ہے، اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو جائیں تو فیفا کو تقریباً 2ملین پاؤنڈ صرف کمیشن میں حاصل ہو سکتے ہیں۔
سب سے مہنگے اور بہترین نشستوں پر مشتمل کیٹیگری ون کے ٹکٹس کی قیمت 11ہزار 920سے شروع ہو کر 1.7ملین پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، سب سے سستے ٹکٹس بھی تقریباً 8ہزار 89پائونڈز میں دستیاب ہیں۔


