ہومتازہ ترینزمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء...

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء قیادت کریں گی

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، فاطمہ ثناء ٹیم کی قیادت کریں گی، 15رکنی سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیعہ رباب شامل ہیں، مومنہ ریاست کو پہلی مرتبہ ون ڈے میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 9مئی تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائیگی جبکہ ٹی 20سیریز بھی 12سے 15مئی تک کراچی میں ہی ہوگی جس کیلئے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

زمبابوے کی ٹیم 29اپریل کو کراچی پہنچے گی، 30 اپریل سے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں نیشنل بینک سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں