پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی۔
ٹورنامنٹ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت ہوگی جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہونگے، جنرل انکلوژرز 1500جبکہ فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پریمئم 4ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، وی وی آئی پی نیو پویلین کا ٹکٹ 10ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 12ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
فائنل کے موقع پر اختتامی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائیگا،پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6بجے تک سٹیڈیم پہنچیں۔


