ہومتازہ ترینپاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار

پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار

رواں مالی سال بھی پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے اور پہلے 7ماہ میں درآمدات بڑھ کر 78کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 76کروڑ 50لاکھ ڈالر تھیں، اس طرح رواں سال تقریباً 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں ایران سے درآمدات میں 18فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 -24میں ایران سے درآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 22کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2024-23 میں یہ حجم ایک ارب 3کروڑ 70لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل مسلسل تین مالی سال تک ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں جس کی بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کی عدم دستیابی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں