ہومتازہ ترینجاپانی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی

جاپانی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی

جاپانی کمپنی سونی کے ‘ایس’ نامی خودکار پنگ پونگ روبوٹ نے بہترین ٹینس کھلاڑیوں کو مقابلے میں شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں اسی نوعیت کے جدید روبوٹک نظاموں کے مختلف شعبوں میں استعمال کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سونی کے اے آئی ریسرچ ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ ایس روبوٹ کو مسابقتی جسمانی کھیل میں ماہر سطح کی کارکردگی دکھانے والا پہلا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے 5 میں سے 3 مقابلوں میں ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دی۔

منصوبے کے سربراہ اور سونی اے آئی زیورخ کے ڈائریکٹرپیٹر ڈور کے مطابق روبوٹ نے یہ کامیابی تیز رفتار ادراک، مصنوعی ذہانت پر مبنی کنٹرول سسٹم اور جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد صرف ٹیبل ٹینس کھیلنا نہیں بلکہ یہ سمجھنا بھی تھا کہ روبوٹس کس طرح متحرک ماحول میں انسانی جیسی رفتار و درستگی کیساتھ مشاہدہ، منصوبہ بندی اور عمل کر سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں