افغانستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 62 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی

افغانستان ، کابل میں ایک بچے کو انسداد پولیو ویکسین کی خوراک دی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغانستان نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا ہے ۔ پیر کے روز سے شروع ہونے والی مہم کے دوران پانچ برس سے کم عمر کے 62 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین دی جائے گی۔

وزارت صحت کے ترجمان شرافت زمان امرخیل نے بتایا کہ مہم بدھ تک جاری رہے گی جس کے دوران افغانستان کے 34 میں سے 16 صوبوں میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

امرخیل نے اپنے پیغام میں قبائلی عمائدین، مذہبی رہنماؤں اور والدین پر زور دیا کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو عملہ سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 2024 کے دوران پولیو کا کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ وزارت ویکسین مہم شروع کرکے اس وائرس کا مکمل خاتمہ کرنا چاہتی ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts