چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں لوگ چا ئنہ جوائے 2024 کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد ابتدائی یا اس سے اعلیٰ سطح کی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارتوں میں ماہر ہے۔
چین کی سائبر اسپیس انتظامیہ کی رہنمائی میں تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ چینی شہریوں کی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارت کی سطح کا جائزہ پیش کرتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق چین میں تقریباً 61 فیصد بالغ افراد ابتدائی یا اس سے اعلیٰ سطح کی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارت کے حامل ہیں جبکہ کم عمر آبادی میں یہ تناسب تقریباً 65 فیصد ہے۔
رپورٹ میں ڈیجیٹل خواندگی اور مہارت کی سطح کو تین درجوں ابتدائی، درمیانی، اور اعلیٰ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی شہر یوں کی
ڈیجیٹل زندگی، کام اور تعلیم میں ظاہر ہونے والی ڈیجیٹل سوچ، عملی مہارتوں، اور ذہنیت پر مبنی ہے۔
یہ ڈیجیٹل خواندگی اور اعلیٰ تعلیمی حصول کے درمیان ایک مثبت تعلق کو بھی ظاہر کرتی ہے۔