ہنگو میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ وقوعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔


