چین میں ذہین تجارتی سیٹلائٹس کی پیداوار کا آغاز

چین، وسطی صوبے ہونان کے شہر ژوژو میں بی ڈی ایس (بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم) ایپلی کیشنز پر تیسری بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کے نمائشی علاقے کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی شہر ژوژو کے ایک صنعتی پارک میں ایک ذہین پیداواری لائن نے کام شروع کردیا ہے جس میں سالانہ 150 سے زائد چھوٹے تجارتی سیٹلائٹ تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ان میں سے ہر سیٹلائٹ کا وزن 50 سے 500 کلوگرام کے درمیان ہوگا۔

یہ پیداواری لائن ایک نجی کمپنی ہونان سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی ملکیت ہے اور اس سے صوبہ ہونان میں ملک کی تجارتی سیٹلائٹ صنعت کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے ہی سیٹلائٹ کے آرڈرحاصل کرلئے ہیں اور لانچ کے فوری بعد پیداوار شروع ہوجائے گی۔

کمپنی کی سیٹلائٹ بنانے کی سہولت میں ایک تحقیق و ترقی مرکز ، سیٹلائٹ پیداواری یونٹ ، خلائی ماحول اور خلائی مواد کی جانچ و تشخیص کا مرکز شامل ہیں۔

یہ پیداواری لائن شہر میں بی ڈی ایس (بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم) ایپلی کیشنز پر تیسری بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کے دوران لانچ کی گئی جس سے سیٹلائٹ سے متعلق صنعتی ترقی و امکانات اجاگرہوئے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts