وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سکھ یاتریوں کو وساکھی میلے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
جاری بیان میں مریم نواز نے وساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو ‘جی آیاں نو’ کہتے ہوئے وساکھی کی مبارک باد دی ہے۔
وزیراعلی نے کہاکہ وساکھی میلے میں ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں، یہی پنجاب کا حسن ہے، سکھ بہن بھائیوں کی سر زمین پنجاب آمد پر میز بانی کو اعزاز سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پنجاب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت و تواضع میں کسر نہیں چھوڑی جائے گی، یاتریوں کی آمد و رفت، قیام وطعام اور سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکھ مہمانوں کیلئے پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ مارکیز قیام گاہوں اور لگژری گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔


