ہومانٹرٹینمنٹطلاق کے بعد شراب نوشی میں مبتلا ہوگیا تھا، سمجھداری سے خود...

طلاق کے بعد شراب نوشی میں مبتلا ہوگیا تھا، سمجھداری سے خود کو سنبھالا، عامر خان

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد شراب نوشی کی عادت پڑ گئی تھی، سمجھداری سے خود کو سنبھالا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد مشکل دور کا سامنا کیا، میں پہلے کبھی شراب نہیں پیتا تھا مگر جب اہلیہ بچوں کیساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں تو اکیلا رہ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھر میں مہمانوں کیلئے شراب موجود تھی تو میں نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا اور پھر یہ آہستہ آہستہ ایک عادت بن گئی، ڈیڑھ سال تک میں تقریبا ہر رات ایک بوتل پی جاتا تھا، ایک ایسے شخص کیلئے جو پہلے بالکل شراب نہیں پیتا تھا، یہ بہت زیادہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کا خاتمہ دونوں خاندانوں کیلئے مشکل تھا مگر میں نے سمجھداری سے خود کو سنبھالا اور وقت کیساتھ اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں