اسلام آباد (شِنہوا) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی ہے۔
جے ڈی وینس ہفتے کے روز ایران کے وفد کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان پہنچے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس راولپنڈی میں واقع نور خان ایئربیس پر طیارے سے اترتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔(شِنہوا)
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفود کے تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا راولپنڈی میں نور خان ایئربیس آمد پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں فریقوں کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لئے سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے ہفتے کی صبح پاکستان پہنچنے والے ایرانی وفد سے بھی ملاقات کی۔


