اسلام آباد: پاکستان نے ایران، اسرائیل، امریکہ تنازعہ پر امن واستحکام ، سفارتی حل کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم ہائوس میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ایران ،اسرائیل کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی سفیر نے ایران ،اسرائیل ،امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایرانی موقف سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کے امن واستحکام اور سفارتی حل کے اصولی موقف کو دہرایا۔