منگل, جون 24, 2025
ہومLatestحسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں

 برمنگھم: اکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔

حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاونٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔ ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!