چینی نائب وزیراعظم کی سنگھوا یونیورسٹی کے مشیروں سے ملاقات

چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ بیجنگ میں سنگھوا یونیورسٹی سکول آف اکنامکس اینڈ منیجمنٹ کے مشاورتی بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں سنگھوا یونیورسٹی سکول آف اکنامکس اینڈ منیجمنٹ (سنگھوا ایس ای ایم) کے مشاورتی بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین کا معاشی نظام مجموعی طور پر مستحکم ہے اور اس کی پیشرفت جاری ہے۔ چین معاشی اور سماجی ترقی کے اپنے سالانہ اہداف کے حصول کے لئے اضافی پالیسیوں کا نفاذ تیز کر رہا ہے۔

چینی نائب وزیراعظم نے اصلاحات اور جدت کے ذریعے ترقی کی بڑھتی ہوئی رفتار کو اجاگر کیا جو چین کی مسلسل اور دیرپا معاشی ترقی کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈنگ شوئے شیانگ کے مطابق چین معاشی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور دنیا کے لئے اپنے دروازے کھولتا رہے گا۔ چین ترقی کے ثمرات دنیا کو منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔

ڈنگ نے امید ظاہر کی کہ مشیر اپنی تجاویز کی فراہمی اور چین کی معیشت اور تعلیمی نظام کی ترقی جاری رکھیں گے۔

مشاورتی بورڈ کے چیئرمین اور ایپل کے سی ای او ٹم کک نے چین کی ترقی کے بے پناہ مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایپل باہمی فوائد اور قابل قبول نتائج کے حصول کے لئے چین میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts