ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسی پیک کی کامیابی پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا...

سی پیک کی کامیابی پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیاب تکمیل پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار اور لازوال تزویراتی تعلقات کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے حال ہی میں سی پیک منصوبوں کے پاکستانی اور چینی عملے کی شاندار خدمات کے اعتراف میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری اعتماد پر مبنی ہے، تعاون کے ذریعے مضبوط ہوتی ہے اور خوشحالی کے مشترکہ وژن سے مزید فروغ پاتی ہے۔

یہ تقریب دونوں ممالک کے ان پیشہ ور افراد کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی جو پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کے پاکستانی اور چینی عملے کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2026 سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

احسن اقبال نے سی پیک کے پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی توانائی کی سلامتی، بنیادی شہری سہولتوں اور رابطوں کو مضبوط کیا ہے اور جدید اقتصادی سہولتوں کی بنیادیں بھی رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو بنیادی شہری سہولتوں کی ترقی سے صنعت کاری، جدت اور جامع ترقی کی طرف ایک تزویراتی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق مضبوط عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور سی پیک کے جدید اور مزید بہتر کئے گئے مرحلے 2.0 کو امید، جدت، مواقع اور خوشحالی سے بھرپور راہداری میں تبدیل کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ دونوں ممالک نے سال کے اوائل سے ہی ترقی کی جانب اچھا آغاز کیا ہے اور ہر سطح پر قریبی تبادلے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہتا ہے، چین اور پاکستان کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے لئے لائحہ عمل کو تفصیل سے نافذ کرنا چاہتا ہے اور سی پیک کے جدید اور بہتر کئے گئے مرحلے 2.0 کی تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہے۔

ایوارڈ یافتہ پاکستانی ملازمین کے نمائندے اور پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی کے سکیورٹی سپروائزر اسامہ شہزاد نے کہا کہ چینی ساتھی روزمرہ کے کام میں پاکستانی ملازمین کی بہت مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک خاندان کی طرح ہیں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تعاون کرتے ہیں۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے دوران پاکستانی ملازمین کو جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت میں تربیت کے مزید مواقع ملیں گے تاکہ انسانی وسائل کو بہتر بنایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں