ہومانٹرٹینمنٹہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے کی پاکستانی فیشن کی عالمی سطح پر...

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے کی پاکستانی فیشن کی عالمی سطح پر تشہیر

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے نے اپنی نئی فلم دا ڈیول ویئرز پراڈا 2 کی تشہیری مہم کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔

میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریبات کے دوران انہوں نے پاکستان کے ایک برینڈ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا بیگ استعمال کیا جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس موقع پر سیاہ لباس میں ملبوس تھیں جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، اس لباس کیساتھ پاکستانی برینڈ کا بیگ انکے انداز کو مزید نمایاں بنا رہا تھا، انٹرنیٹ پر سرچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی انب سے استعمال کرنیوالی اس پاکستانی برینڈ کا نام وارپ ہے، انسٹاگرام پر برینڈ کی پروفائل پر بھی این ہیتھوے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکو سٹی پہنچنے پر این ہیتھوے کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اداکارہ کی یہ فلم 2006 میں ریلیز ہونیوالی مقبول فلم کا سیکول ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے، نئی فلم میں ایک بار پھر وہی مرکزی کردار دکھائی دینگے جبکہ اس بار کئی نئے اداکار بھی اس کہانی کا حصہ بن رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں