ہومپاکستانپنجاب، تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 روزہ تعطیلات کا اعلان

پنجاب، تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 روزہ تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے بعد اب سکول صرف 4 روز کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 سے دن 1:30 بجے تک کھلیں گے۔

اعلامئے کے مطابق ڈبل شفٹ والے سکولز صبح 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے جبکہ دوسری شفٹ والے سکول دوپہر 1 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اعلامئے کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز دونوں پر ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں