اتوار, دسمبر 29, 2024
ہومLatestکرسمس ،وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

کرسمس ،وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں،بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ و احترام کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

کرسمس پر ہمیں امن، بھائی چارے اور محبت کے پیغام پر غور کرنا چاہئے، حضرت عیسی علیہ السلام نے ہمدردی، مہربانی اور حکمت جیسی اقدار کی تبلیغ کی۔وزیراعظم نے کہاکہ آج کے دن ہم اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کی طرف سے ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں کئے گئے مثالی تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ہم اس بات کو یقینی بناتے رہیں گے کہ تمام مذاہب کے لوگ آزادانہ طور پر اپنے عقائد پر عمل کر سکیں اور پاکستانی قوم کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پر مسرت موقع پر میری یہ دعا ہے کہ یہ کرسمس ہر گھر میں خوشیاں اور برکتیں لائے اور آنیوالا سال ہمارے پیارے ملک اور لوگوں کیلئے امید، امن اور کامیابیوں سے بھرا ہو۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات