ہومتازہ ترینچین-لاؤس ریلوے کے ذریعے آغاز سے اب تک 7 کروڑ سے زائد...

چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے آغاز سے اب تک 7 کروڑ سے زائد سفری دورے

کونمنگ (شِنہوا) چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے 3 دسمبر 2021 کو اس کے آغاز سے اب تک 7 کروڑ سے زائد سفری دورے ہوچکے ہیں۔

چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق یہ منصوبہ، جو چین اور لاؤس کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، کونمنگ، شی شوانگ باننا، لوانگ پرابانگ اور وینتیان جیسے مشہور سیاحتی مقامات کو آپس میں ملاتا ہے۔ اس راستے پر 560 سے زائد پرکشش مقامات موجود ہیں جو اسے سرحد پار سفر کے لئے ایک اہم راہداری بناتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر دونوں ممالک کے ریلوے حکام نے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے باہمی رابطے میں اضافہ کیا ہے۔ چینی حصے میں مسافر ٹرینوں کی روزانہ اوسط تعداد ابتدائی دنوں میں 8 سے بڑھ کر اب 86 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ لاؤ کے حصے میں یہ تعداد 4 سے بڑھ کر ریکارڈ 18 ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اب تک دنیا کے 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے 7 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ سیاح چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے سرحد پار سفر کر چکے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ سے لاؤس کے دارالحکومت وینتیان تک ایک ہزار 35 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن 3 دسمبر 2021 کو فعال ہوئی تھی۔ سرحد پار سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 13 اپریل 2023 کو کونمنگ اور وینتیان کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں